چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے گھریلو اور کمرشل سلنڈروں کی قیمتوں میں بالتریب 200 سے 750 تک کمی کرکے نوٹیفیکشن جاری کردیا،

Spread the love

گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے گھریلو اور کمرشل سلنڈروں کی قیمتوں میں بالتریب 200 سے 750 تک کمی کرکے نوٹیفیکشن جاری کردیا، نوٹیفیکیشن پر فوری طور پر عملدرآمد ہوگا، خلاف ورزی پر ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف کاروائی ہوگی، جرمانوں کے ساتھ دکانوں کو سیل کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا اسلام آباد کی جانب سے ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں کی کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ گلگت نے بھی کمی کرکے نیا نرخنامہ جاری کردیا، نئے نرخنامے کے مطابق 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر اب گیٹکو 3550 دوسری کمپنیوں کے 3650 روپے، 15 کلو گرام گیٹکو 4550 جبکہ دیگر کمپنیاں 4640,، 35 کلو گرام کمر شل سلنڈر دیگر کمپنیاں 10830 روپے کا ملے گا۔ 45.4 کلو گرا م گیٹکو 13660 دیگر کمپنیاں 14040 روپے کا فروخت کے پابند ہونگے جبکہ 6 کلو گرام گیٹکو سلنڈ ر 1600 کا ملے گا۔ نئے قیمتوں کا اطلاق فوری نافذالعمل ہوا ہے۔ مجسٹریٹس اور پرائس کنٹرول کمیٹیا ں کڑی نگرانی کریں گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ ایل پی جی ڈیلرسیل ہونگے۔ ضلعی انتظامیہ عوامی سہولت کیلئے ہمہ وقت کردار ادا کرتی رہے گی بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے اشیائے خور دنوش کے قیمتوں میں ردو بدل کرکے نئے نرخنامے جاری کردیں ہیں، جوکہ اسسٹنٹ سیکریٹری پرائس کنٹرو ل کمیٹی نے تمام دکانداروں کو پہنچادئے ہیں، لہذا تاجر برادری نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر قانونی کاروائی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں