ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کا کامیاب سیمینار، 150 سے زائد ڈاکٹرز کی شرکت۔ انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر واصف حسین

Spread the love

اسلام آباد (محمد زاہد خورشید) ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک اہم تعلیمی سیمینار مورخہ 2 اگست 2025 بروز ہفتہ شام 5 بجے غوری انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس، کھنہ پل اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں پنجاب کے مختلف اضلاع فیصل آباد، سرگودھا تلہ گنگ اور راولپنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار میں ممتاز ہومیوپیتھک اسکالرز ڈاکٹر فضیل عباسی صاحب اور ڈاکٹر ضیاء اللّہ خان غازی صاحب نے اپنے علمی لیکچرز میں ہومیوپیتھی کے جدید اصولوں اور علاج کے مؤثر طریقوں پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے مقررین کی گفتگو کو مفید اور علمی اعتبار سے رہنمائی فراہم کرنے والا قرار دیا۔پروگرام کی صدارت ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ نے کی، جنہوں نے تنظیم کی کارکردگی، مقاصد اور مستقبل کے منصوبوں پر اظہارِ خیال کیا۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور ممبران کی شرکت نے پروگرام کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریباً 150 کے قریب ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے اس سیمینار میں شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر فاؤنڈیشن کی جانب سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں، اس کے علاوہ فاؤنڈیشن کی طرف سے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد زاہد خورشید کی خدمات کو سراہتے ہوئے شیلڈ اور نقد انعام سے نوازا۔ جسے شرکاء نے سراہا اور فاؤنڈیشن کے اس قدم کو پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ایک مثبت عمل قرار دیا۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر سید محفوظ کاظمی صاحب کی طرف سے آئیندہ بھی ایسے پروگرامز کے انعقاد کا عندیہ دیا ہے۔ اور کہا ہے کہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن ہومیوپیتھک سٹوڈنٹس اور ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ تعلیم اور پریکٹس کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں