وزیرآباد: بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین ایک متحرک، نظریاتی اور عوام دوست مسلم لیگی رہنما ہیں، جو حلقے کے بنیادی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کرنے کی بدولت عوام میں مقبول عام شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ ہمیشہ عوامی خدمت کو مقدم رکھتے ہیں اور حلقے میں تعلیم، صحت، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر سہولیات کے منصوبوں میں ان کی گہری دلچسپی اور عملی اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں محمد احمد نوشہروی اور شاکر ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی انہیں ضمنی انتخاب میں حلقہ این اے 66 سے ٹکٹ دیتی ہے تو ان کی کامیابی یقینی ہے۔ ان کا اعلیٰ قیادت میں اثر و رسوخ، خدمت کا جذبہ اور نیک نامی حلقے میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھول سکتی ہے۔ عوام کی اکثریت کی رائے ہے کہ بریگیڈیئر بابر کو امیدوار نامزد کیا جائے کیونکہ وہ ہر ذمہ داری بخوبی نبھانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
