حلقہ سے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کا ”کٹھور” سے امیدوار ڈاکٹر نثار احمد چیمہ پر اعتماد کرنا ہماری عوامی سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے

Spread the love

وزیرآباد:‌حلقہ سے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کا ”کٹھور” سے امیدوار ڈاکٹر نثار احمد چیمہ پر اعتماد کرنا ہماری عوامی سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے ہمارے ساتھ نئے شامل ہونے والے چھٹہ برادان کو اپنی فیملی کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ممبر قومی جسٹس ریٹائرڈ افتخار احمد چیمہ نے کٹھور کلاں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیرآباد کے حلقہ این اے 66 میں 18 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب سے پہلے ہی چوہدری حامد ناصرچٹھہ کے دیرینہ ساتھیوں اور 40 سالہ رفاقت کو خیر باد کہہ کر جامکیچٹھہ کے ایک بڑے کاروباری سیاسی سماجی خاندان چوہدری محمد زمان چٹھہ چوہدری محمد احسان چٹھہ نے ”ڈاکٹر نثار احمد چیمہ”کی حمایت کا بڑا اعلان کرتے ہوئے ہرقسم کی سپورٹ فراہم کرنے کا عہد کیا جبکہ حلقہ کی کثیر تعداد میں ووٹرز 2024 کے الیکشن میں کی گئی غلطی کو ٹھیک کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر امیدوار تحصیل چیئرمین چوہدری شاہدنوازچٹھہ چوہدری امتیازچٹھہ چوہدری تنویر الزماں چٹھہ رانا خورشید احمد خاں محمد الیاس بٹ چوہدری محمد عادل چٹھہ چوہدری احمد حسن چیمہ چوہدری ارشاداللہ چیمہ چوہدری محمد عرفان چیمہ کے علاؤہ سینکڑوں اکابرین موجود تھے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں