وزیرآباد: سکول کو جانیوالا واحد راستہ پر اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پربنائی جانے والی پلی ہیوی ٹریفک کے گزرنے سے ٹوٹ گئی،دی ایجوکیٹرسکول اور پٹرول پمپ کو جانیوالا راستہ مسدود ہو کر رہ گیا۔دی ایجوکیٹر سکول کو جانیوالے راستہ پر اقع پلی روڈ کی تعمیر کے دوران ٹوٹ گئی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد عبد القدیر کو اس بارے آگاہ کیا گیا تو اسسٹنٹ ہدایت پر سلیبیں رکھ کرگزرنے کے لئے راستہ بنایا گیا گزشتہ روز ہیوی ٹریفک گزرنے سے سلیبیں اور نکاسی آب کے لئے بنائی گئی نالی ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے سکول کو جانیوالاواحد راستہ دوبارہ بند ہوکر رہ گیا،علاقہ مکین اور کاروباری حضرات بھی راستہ بند ہونے سے پریشانی کا شکار ہو کر رہ گئے۔مذکورہ روڈ پر کاروباری افراد کے گودام بھی واقع ہیں جس کی وجہ سے بھاری بھرکم ٹرک گوداموں میں مال رکھنے اور لیجانے کے لئے آتے ہیں،بچوں کے والدین،علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک پلی کی تعمیر مکمل نہیں ہوجاتی اس وقت تک ہیوی ٹریفک کو یہاں سے نہ گزرنے دیا جائے اور پلی کو دوبارہ ٹھیک کروایا جائے تاکہ آمدورفت میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔(فوٹو ہمراہ ہے)
