وزیر آباد مسلم ھینڈز کی جانب سے پی ایس آر پی پروگرام کے تحت گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نہالو چک میں کلاس رومز تعمیر کئے جا رہے ہیں

Spread the love

وزیر آباد – ( طارق ملک بیورو چیف) معاشرے میں اخلاقی اقدار کو دوام بخشنے کے لئے بنیادی تعلیم کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔ مسلم ھینڈز پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لئے ملی جذبے سے خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز کے پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک نے پی آر ایس پی پراجیکٹ کے تحت گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نہالو چک کے وزٹ کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مسلم ہینڈز کے حوالے کئے گئے سکولز کی ترقی کے لیے انقلابی بنیادوں پر منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ایریا پراجیکٹ کوآرڈینیٹر محمد عمیر بٹ نے بتایا کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نہالو چک میں ناکافی سہولتوں کے پیش نظر ایک ملین روپے کی لاگت سے نئے کلاس رومز تعمیر کئے جا رہے ہیں اور دیگر سکولز میں بھی درکار سہولتیں فراہم کر کے بچوں کو صحت افزاء ماحول میں تعلیمی واخلاقی تربیت کے ذریعے ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا ہمارا مشن ہے۔ ایریا مینجر رانا عمر فاروق نے کہا کہ مسلم ھینڈز پی ایس ایس پی اور پی آ ر ایس پی پراجیکٹ کے تحت گورنمنٹ کی طرف سے نا گفتہ بہہ حالت میں حوالے کئے گئے تعلیمی اداروں کی ترقی اور سٹوڈنٹس کو خوشگوار ماحول میں اعلیٰ تعلیم یافتہ سٹاف کی زیر نگرانی تربیت کے لئے مثبت پلاننگ کے تحت سرگرم عمل ھے اور تعلیم کے شعبے میں انقلاب برپا کرنا ہماری منزل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں