آپ کے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا وعدہ ہر صورت پورا کروں گا قمر الاسلام راجہ

Spread the love

راولپنڈی نمائندہ خصوصی تھانہ چونترہ بمقام کروڑ میال کے ایک وفد نے چوہدری نثار گروپ کو چھوڑ کر انجینئر قمر الاسلام راجہ ایم این اے کے گروپ میں شمولیت اختیار کر لی معززین علاقہ ملک نصیر اعوان، ملک تاثیر اعوان، قاری سعید الرحمن، ملک تاثیر احمد، کامران احمد اف کڑائی اور دیگر معززین علاقہ نے قمر الاسلام راجہ سے ملاقات کی اور اپنے علاقے کے مسائل سے انہیں اگاہ کیا ، قمر اسلام راجہ۔ایم این اے نے کہا کہ جس طرح اپ لوگوں نے الیکشن میں میرا ساتھ دیا اور اج میرے گروپ میں شمولیت اختیار کی میں صدقے دل سے اپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اپ کے مسائل اپ کے گاؤں کی گلیاں اور پل کا مسئلہ اور دیگر تمام مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں