روزگار کے خواب لیے دیارِ غیر میں 30 سالہ نوجوان عراق میں پراسرار حالات میں پھندے سے لٹکا مردہ پایا گیا

Spread the love

وزیرآباد: روزگار کے خواب لیے دیارِ غیر میں 30 سالہ نوجوان عراق میں پراسرار حالات میں پھندے سے لٹکا مردہ پایا گیا۔ لرزہ خیز منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔اہل خانہ غم سے نڈھال،متوفی 4 ماہ قبل بذریعہ ایران عراق پہنچا تھا۔بیٹے کی میت پاکستان واپس لانے کے لیے حکومت معاونت کرے اہل خانہ کی اپیل۔وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ کے محلہ اسلام آباد کا رہائشی ذیشان مہر عرف شانی اور اس کا بھائی کافی عرصے سے عراق میں محنت مزدوری کر رہے تھے۔ اہل خانہ کو اطلاع ملی کہ اس کی لاش ایک مکان کی چھت سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی۔ واقعے کے وقت متوفی کا بھائی بھی عراق میں موجود تھا لیکن وہ کسی دوسرے شہر میں کام کر رہا تھا۔ذرائع کے مطابق موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، جبکہ اہلِ خانہ اس خبر سے سخت پریشان ہیں۔ ذیشان کی 8 ماہ قبل شادی طے پائی تھی اور وہ شادی کے 4 ماہ بعد روزگار کے لیے بذریعہ ایران سے عراق کے شہر بغداد پہنچا اور وہاں محنت مزدوری کرتا تھا بیٹے کی پھندا لگی ویڈیو سے اہل خانہ سخت پریشان ہیں انہوں نے بیٹے کی نعش کو پاکستان لانے کے لیے اور ذیشان کی موت کے محرکات کا سراغ لگانے کے لیے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی ہے۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں