پاکستان رجسٹرڈ کی نو منتخب مرکزی قیادت کے اعزاز میں سنیئر نائب صدر پنجاب حاجی محمد رفیق بھٹہ نے پیراگون مارکی میں استقبالیہ تقریب منعقد کی

Spread the love

وزیرآباد؛ انجمن آرائیں پاکستان رجسٹرڈ کی نو منتخب مرکزی قیادت کے اعزاز میں سنیئر نائب صدر پنجاب حاجی محمد رفیق بھٹہ نے پیراگون مارکی میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی،جس میں مرکزی صدر میاں سعید ڈیرہ والے،میاں خالد حبیب سیکر ٹری جنرل،چوہدری حبیب کنول مرکزی چیف آرگنائزر،میاں زاہد جاوید سیکرٹری فنانس،میاں حبیب اللہ سیکر ٹری اطلاعات،چوہدری فضل الٰہی مرکزی نائب صدر،میاں سرفراز،چوہدری فضل الٰہی،محمد وسیم مہر،میاں محمد اکرم پہلوان،حاجی محمد سلیم دولہ،لالہ محمد خلیل،احمد سعید اللہ والے،چوہدری امتیاز احمد خان،عمران عصمت چوہدری،بشارت ایڈووکیٹس،ناصر محمود اللہ والے،مہر راشد رفیق بھٹہ،طارق محمود،سلطان ٹیپو،محمد اشرف کدہ،میاں محمد اکرم،میاں مدثر نذیر،میاں ایاز ایڈووکیٹ سمیت ارائیں برادری کی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔میاں سعید ڈیرہ والے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے محروم طبقات کی مدد کی جائے اور انکی بحالی کے لئے صاحب ثروت لوگوں کو راغب کیا جائے اور استحکام پاکستان کے لئے کردار ادا کرنا چاہے امن وامان کی فضاء پیدا کرنے کے لئے باہمی بھائی چارے کی فضاء قائم کی جائے،ہم سب پاکستانی ہیں ہمیں ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے تاکہ اپنی ذاتیات سے بالا تر ہوکر اہم اپنے ملک پاکستان کا سوچیں اسے پروان چڑھانے میں ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔مہر راشد رفیق نے تقریب میں سپا سنامہ پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں