گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ شہر کو گرانفروشوں سے پاک کردیا جائے گا جبکہ شہر سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، مجسٹریٹس اور بلڈنگ انسپکٹرز کی ٹیمیں روزانہ کے بنیادوں پر کریک ڈاون کررہے ہیں جسکی وجہ سے بہتر نتائج بر آمد ہورہا ہے۔ عوام کے تعاون سے شہر کو ماڈل بناکر ہی دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز مجسٹریٹس اورت بلڈنگ انسپکٹر ز کے ساتھ الگ الگ اجلاسوں کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں ہے، شہر میں قیام امن کیلئے سیکٹر مجسٹریٹس کا کردار انتہائی اہم ہے۔ جسے وہ احسن انداز میں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے مجسٹریٹس کو ہدایات دیں کہ وہ سائلین کے درینہ مسائل کر ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، علاوہ ازیں ایک اور اجلاس میں میونسپل بلڈنگ انسپکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ وہ روزانہ کے طور پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھیں، فٹ پاتھ پر قبضہ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں، بغیر این او سی تعمیرات کے خلاف کاروائی تیز کریں، تاجروں کو ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کرے، انہوں نے کہا کہ تمام کریک ڈاون کاروائیوں کو میں خود نگرانی کروں گا۔ روزانہ کے بنیادوں پر رپورٹ کریں، انہوں نے چیف آفیسر، ٹاون انجینئر کو ہدایات دیں کہ وہ میونسپل بلڈنگ سیکشن کی مجموعی کارکردگی کی بہتری کیلئے شیڈول ترتیب دیں، تاکہ عملدرآمد سے میونسپل بلڈگ سیکشن کی کارکردگی میں بہتری آئے۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کی کوشش ہے کہ تحصیل اور میونسپل کارپوریشن کو عوامی فلاحی ادارہ بنایا جائے، عوام کا اعتماد کی بحالی ہی اولین مقصد ہے۔
