وزیرآباد: نامعلوم ملزمان نے گھر میں چارپائی پر لیٹے ہوے معمر شہری و ریٹائرڈ ٹیچر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،موٹر سائیکل سوار ملزمان اسلحہ لہراتے ہوے فرار ہو گئے نعش سول ہسپتال منتقل ،پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر لیا وزیرآباد کے علاقہ بھروکے چیمہ کے رہائشی معمر شہری و ریٹائرڈ ٹیچر ماسٹر نادر خاں چیمہ کو گھر کے صحن میں لیٹے ہوے موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس تھانہ صدر کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا گیا کہ تین کس نا معلوم ملزمان بسواری موٹر سائیکل آئے جبکہ دو کس نامعلوم ملزمان حویلی ازان محمد عمران ساکن بھرو کی چیمہ کے پاس اتر گئے اور وہی کھڑے رہے جبکہ ایک کس نا معلوم ملزم بحلیہ جسم مضبوط۔ عمر جوان آیا اور موٹر سائیکل کھڑی کر کے نادر خاں ولد نواب خاں قوم جٹ چیمہ ساکن دیہہ کے مکان کے اندر داخل ہو گیا مکان کا مین گیٹ کھلا ہو اتھا اور نادر خان اپنے مکان کے گیٹ کے سامنے صحن میں چار پائی پر بیٹھا ہوا تھا بلب جل رہا تھا نامعلوم ملزم نے پستول نکال کر سیدھا فائر نادر خاں پر کیا جو اس کے بائیں رخسار پر لگا جس سے نادر خاں شدید مضروب ہو گیا اور خون میں لت پت ہو گیا اور موقع پرہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان اسلحہ لہراتے ہوے فرار ہو گئے پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کیا گیا ہے۔(فوٹوہمراہ ہے)
