وزیرآباد: این اے 66 ضمنی انتخاب مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق ایم پی اے بلال فاروق تارڑ کو ٹکٹ جاری کیے جانے کی اطلاعات ،وزیرآباد کے سیاسی و سماجی حلقوں میں مختلف آراء ،بلال فاروق تارڑ کے حامیوں کا جشن مٹھائیاں تقسیم ،جبکہ دیگر امیدواران سے وابستہ کارکنان نے پارٹی قیادت کے فیصلہ پر تحفظات اٹھا دیئے ،بلال فاروق تارڑ کی شخصیت اور ان کے کردار سے ہرگز اختلاف نہیں لیکن حلقہ میں ان کو ٹکٹ دیا جانا (مسلم لیگ ن) کو مشکلات میں ڈال سکتا ہے ایک عمومی سروے میں مختلف شخصیات نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ این اے 66 میں ہمیشہ چیمہ یا چٹھہ خاندان برسر اقتدار رہے ہیں چاہے ان کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہو ق لیگ سے ہو جونیجو لیگ سے ہو ،پیپلز پارٹی سے ہو یا تحریک انصاف سے حلقہ کی دو بڑی چٹھہ اور چیمہ برادریوں کا ووٹ بینک برادری ازم کی بنیاد پر امیدواروں کی جیت میں کردار ادا کرتا ہے ماضی میں این اے 66 سے صلاح الدین چٹھہ ،چوہدری حامد ناصر چٹھہ ،محمد احمد چٹھہ ،میجر غلام حیدر چیمہ ،کرنل غلام سرور چیمہ ،جسٹس (ر) افتخار چیمہ ،ڈاکٹر نثار چیمہ پارلیمنٹ میں پہنچ کر علاقہ کی نمائندگی کر چکے جبکہ صوبائی حلقوں میں بھی چٹھہ اور چیمہ خاندان متعدد بار منتخب ہوے حلقہ میں برادری کا ووٹ ہار جیت کا اہم کردار ادا کرتا ہے حلقہ میں تارڑ برادری کا ووٹ بینک انتہائی کم ہے حلقہ کی تیسری بڑی برادری آرائیں یا مغل برادری ہے حلقہ کی سیاست گواہ ہے کہ یہاں سے جب بھی چیمہ یا چٹھہ برادری کے مقابل کسی دوسری برادری کو ٹکٹ دیا گیا تو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی مثال ماضی میں کلیر برادران کو صوبائی ٹکٹ ملنا چوہدری یوسف آرائیں کو ٹکٹ دیا جانا ہے لیکن اس کے ساتھ ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ صوبائی حلقوں سے راجہ فیملی جو وزیرآباد شہر سے تعلق رکھتے ہیں صاحب اقتدار رہے ہیں انجینئر ظفر ملک ایک ضمنی انتخاب میں حلقہ سے منتخب ہو چکے اور چوہدری اعجاز احمد سماں بھی شہر کے نمائندہ کے طور پر پارلیمنٹ تک پہنچے مذکور تین چار امیدوران کے علاوہ چٹھہ اور چیمہ خاندانوں کے مقابل ہمیشہ دیگر خاندان شکست سے دوچار رہے حلقہ میں مقابلہ چٹھہ اور چیمہ خاندانوں میں ہوتا رہا ہے کارکنان نے کہا کہ ڈاکٹر نثار چیمہ ایم این اے رہ چکے اور ان کا خاندان 4 دفعہ منتخب ہو کر علاقہ کی خدمت کر چکا ہے انہیں علاقہ میں با اصول اور شریف گھرانہ تصور کیا جاتا ہے محض سفارشات کے بل بوتے پر ٹکٹ کی تقسیم حلقہ میں مسلم لیگی گرفت کمزور کرے گی اور ووٹ بینک پر منفی اثرات مرتب ہونگے جبکہ ٹکٹ کے حصول کے لیے سرگرداں امیدوران اور ان کے دھڑے پارٹی کی مشکلات دو چند کر سکتے ہیں یا ٹکٹ کے فیصلہ پر تحفظات رکھنے والے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں مختلف کارکنان نے کہا کہ بلال فاروق تارڑ کا حلقہ گکھڑ ہے اور وہ اس حلقہ میں بہت کم اثر و رسوخ رکھتے ہیں اب وہ دور نہیں کہ ٹکٹ ہی فیصلہ کر دے بلکہ قائدین ٹکٹ دیتے وقت حلقہ کے ووٹ بینک اور مقامی شخصیات کی امیدواروں سے وابستگی ماضی میں خدمات اور برادری کے ووٹ بینک کو بھی مدنظر رکھا کریں ایسے تجربات سے خدانخواستہ مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔کارکنان نے مرکزی مسلم لیگی قیادت سے حلقہ میں ٹکٹ کے فیصلہ پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے ۔
