گلگت کیپٹن(ر) عادل علی کا مجسٹریٹس ،انکروچمنٹ انسپکٹرز ، اور ایم سی فورس کے جوانوں کے ہمراہ زبردست کاروائی

Spread the love

گلگت (سٹاف رپورٹر ) AC / ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن(ر) عادل علی کا مجسٹریٹس ،انکروچمنٹ انسپکٹرز ، اور ایم سی فورس کے جوانوں کے ہمراہ زبردست کاروائی ، سبزی منڈی کو خودساختہ تجاوزات سے پاک کردیا ۔ سمینٹ سے بنے ہوئے مستقل تجاوزات کو لوہے کے اوزار سے ہٹادئے ، اور گزشتہ 10 سالوں سے 4 فٹ چوڑا اور 200 فٹ لمبے راستوں کو تاجروں کے قبضے سے واگزار کرادیا ، اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاون گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے تاجروں کی جانب سے خود ساختہ تجاوزات کی وجہ سے روڈ کی چوڑائی کم ہونے سے راہگیروں بالخصوص خواتین ، سکول کے طلبا و طالبات کو گزرنے میں دشواری پیش آرہی تھی اور بعض دفعہ لڑائی جگھڑے بھی عام ہوئے تھے ، دوسری طرف پولٹری مالکان نے غیر ضروری ریکاوٹوں سے مشکلات کھڑی کررہے تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی منڈی گلگت میں عوام کے لیے فٹ پاتھوں کو آزاد کرانے کے لیے انسداد تجاوزات مہم چلائی۔ بہت سی پھیلی ہوئی سیڑھیاں اور مستقل سٹیشنوں کو موقع پر ہی ہٹا دیا گیا اور باقی ماندہ کو خود ہٹانے کے نوٹس دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں