اوورہیڈ برج پر جاری مرمت سے شہری پریشان،

Spread the love

وزیرآباد : اوورہیڈ برج پر جاری مرمت سے شہری پریشان، پل کے نیچے قائم دوکانوں میں رکھا سامان برباد ہو کر رہ گیا، اوورہیڈ پل پر پلرز کے درمیانی جوائنٹ لگانے کے لیے تقریباً ایک ماہ سے دوبارہ اکھاڑ پچھاڑ کا عمل جاری۔جس کے باعث پل پر ٹریفک کی آمدورفت میں بے انتظامی اور مشکلات پیدا ہوچکی ہیں جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر کیا ہے۔ مرمت کے دوران پل پر گہرے کٹاؤ لگانے سے برج کے نیچے واقع دوکانوں پر رکھا سامان بھی خراب ہوگیا،دوکانداروں کا کہنا تھا کہ اوورہیڈ برج کی سپیس مینٹیننس کے دوران اوپر سے گرنے والا ملبہ اور بارشی پانی ان کے لئے ذہنی اذیت اور مالی نقصان کا سبب بن رہا ہے۔ جگہ جگہ سے رسنے والا بارشی پانی سے دوکانوں میں رکھا قیمتی سامان خراب کر رہا ہے۔ کئی دوکاندار جو ماہانہ ہزاروں روپے کرایہ ادا کرتے ہیں، اپنے کاروبار کی تباہ حالی پر شدید پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرمت کے کام میں مناسب احتیاطی تدابیر اور صفائی نہ رکھنے کے سبب کچرا، مٹی، سیمنٹ اور پانی سیدھا دوکانوں میں آ گرتا ہے، جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر اور آمدن میں کمی آئی ہے،محکمہ ہائی ویز یا متعلقہ حکام پل پر جاری مرمت کے دوران نیچے دکانوں کے تحفظ کیلئے مناسب شیلڈنگ اور صفائی کا عمل یقینی بنائیں، تاکہ کاروباری حضرات مزید ذہنی اور مالی اذیت سے بچ سکیں۔دوکانداروں اور شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے صورتحال کا فوری نوٹس لیکر اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں