بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے حبس اور گرمی کے موسم میں جینا محال کرکے رکھ دیا،

Spread the love

وزیرآباد: بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے حبس اور گرمی کے موسم میں جینا محال کرکے رکھ دیا،بچے،بوڑھے عورتوں کو برا حال۔وزیرآباد شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اس گرمی وحبس کے موسم میں مریضوں،بچوں،بوڑھوں اور عورتوں کا برا حال کردیا آئے روز کے پرمٹ اور مرمت کے نام سے بجلی کی بندش سے شہری پریشان اور معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی دوکاندار اور کارخانہ داروں کے کام بھی رک گئے بجلی کی معطلی سے مزدور بے روز ہو کر رہ گئے،گھروں میں پینے کا پانی اور مساجد سے وضو کے لئے پانی غائب۔سیاسی وسماجی شخصیات،شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،اعلیٰ گیپکو حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لیکر اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں