

زندہ قومیں اپنے مذہبی تہوار قومی تہوار جوش و خروش سے مناتی ہے زائد ملک ایم کیو ایم ،ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانے دے کر یہ وطن حاصل کیا ہے سید ندیم منصور، اسلام اباد نمائندہ خصوصی لاکھوں جانوں کی قربانی دے کر قائد اعظم محمد علی جناح ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور ان کے ساتھیوں نے یہ وطن حاصل کیا ہماری ماؤں بہنوں بیٹیوں کی قربانی کی وجہ سے اج ہم ایک ازاد ملک میں سانس لے رہے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی نئی نسل کو پاکستان بننے سے جو مشکلات تھیں ان سے اگاہ کریں اور انہیں اپنی مٹی سے وفا کا درس دیں پمز کالونی میں ملک ذیشان اعوان ترجمان فیڈرل پیرامیڈکس اور محمد ابوبکر کی محنت سے جشن ازادی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جوائنٹ انچارج بین الصوبائی رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم زاہد محمود ملک نے ان خیالات کا اظہار کیا پمز ریٹائرڈ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری ملک تنویر نوشائی اور ریڈیو ٹی وی کے فنکار راجہ عبدالستار نے کمپیئر کے فرائض سر انجام دیے تقریب میں پمز کے ملازمین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جشن ازادی کا کیک بھی کاٹا تقریب سے ایم کیو ایم کے قائدین ندیم منصور، شہزاد اصف، عتیق الرحمن، متین خان، پیرا میڈکس ال پاکستان کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد ارشد خان پمز نان گزہیٹڈ ویلفیئر کے جنرل سیکرٹری محمد وسیم ارشاد گجر ملک ذیشان اعوان ملک اخلاق ا عوان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ننھے بچوں نے ملی نغمے وطن کے ترانے اور گیت پیش کیے تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان اور پاک فوج کے لیے خصوصی طور پہ دعا کی گئی
