پنڈ دادن خان (بیورو چیف ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری شاہد عمران مارتھ کو 14 اگست کے موقع پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔یہ اعزاز انہیں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے دوران شیخوپورہ پر ہونے والے میزائل حملے کے بعد کی صورتِ حال کو بہترین حکمتِ عملی سے قابو میں رکھنے اور اپنی ذمہ داریوں کو نہایت پیشہ ورانہ انداز میں نبھانے پر دیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین پنجاب نمبرداران الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ نے انہیں خصوصی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں یہ اعزاز عطا کیاہے
ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے چوہدری شاہد عمران مارتھ کو تمغۂ امتیاز پیش کیا۔چوہدری شاہد عمران مارتھ کا تعلق تحصیل پنڈدادنخان کے گاؤں سگھرپور (یونین کونسل پنڈی سید پور) سے ہے۔ وہ سابق چیئرمین یو سی پنڈی سید پور چوہدری باطی خان (مرحوم) کے صاحبزادے اور سابق تحصیل نائب ناظم پنڈ دادنخان چوہدری محمد اسلم مارتھ (مرحوم )کے داماد ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ بننے سے قبل وہ منڈی بہاؤالدین میں بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
چوہدری شاہد عمران مارتھ کو تمغۂ امتیاز ملنا نہ صرف ان کے خاندان بلکہ تحصیل پنڈدادنخان اور ضلع جہلم کے لیے باعثِ فخر اور ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری شاہد عمران مارتھ کو امتیاز ملنے پر صدر ال پاکستان نمبر داران اسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان و چیئرمین پنجاب نمبرداران الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ ،الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈا ھڑ،محمد جلیل بھٹی پنڈی سید پور ، بیورو چیف اوصاف پنڈ دادن خان ملک ظہیراعوان ،راجہ ذیشان اکبر نمبردار منڈاھڑ ایڈووکیٹ،راجہ نوشیروان اکبر نمبردار منڈاھڑ ،ملک نیراعوان، الحاج چوہدری ریاض احمد خان ،سید اعزاز بخاری،شاید احمد بٹ دھر یالہ جالپ ،مہر عبدالصبور،کرم شہزاد مغل،محمد عبداللہ بٹ دھریالہ جالپ،شیخ عبدالعزیز ،چوہدری عبداللہ عاصم نے خصوصی مبارکباد پیش کی ہے
