دینہ میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کے ملازمین نے افسران کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کیا

Spread the love

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کے ملازمین نے افسران کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر گالیاں دی جاتی ہیں، گندی زبان استعمال کی جاتی ہے اور عزت نفس مجروح کی جاتی ہے۔ ورکرز نے بتایا کہ اضافی ڈیوٹی (اوور ٹائم) کروانے کے باوجود انہیں نہ اضافی معاوضہ دیا جاتا ہے اور نہ ہی مناسب عزت دی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال ان کے لیے ذہنی اور معاشی دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔ مظلوم ملازمین نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے، حق دلوانے اور عزت و وقار کے ساتھ کام کرنے کا ماحول فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں