گلگت# اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن(ر) عادل علی ایس ڈی پی او سید مرتظی’ حسین کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسین ؑ کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں ، واضح رہے صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ضلع میں سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر گلگت کے احکامات پر تینوں سب ڈویژنوں میں چہلم کے جلوسوں کے انعقاد کے سلسلے میں غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں
