گلگت # صوبائی حکومت کے احکامات پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کے ہدیات پر صوبے بھر میں چہلم حضرت امام حسین ؑ کے سلسلے میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے اس سلسلے میں تمام ضلعی ایڈمنسٹریشن نے خصوصی انتظامات کئے ۔ چہلم حضرت امام حسین ؑ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی مزہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا ، چہلم حضرت امام حسین ؑ کے سلسلے میں ضلع بھر میں مجالس اور جلوس نکالے گئے ، گلگت انجمن حسینیہ سے نکالا گیا ۔جہاں مجلس سید حسین رضوی نے خطاب کیا اور 10 بجکر 30 منٹ پہ صبح انجمن حسینیہ سے جلوس نکالا۔گیا جہاں گلگت اور مضافات کے علاقوں سے عزاداروں نے جلوس کی شکل میں۔شرکت کی ۔ انجمن حسینیہ ن گر گلگت سے چہلم کا جلوس مرکزی امامیہ مسجد لایا گیا جہاں سے نماز جمعہ کے بعد دوبارہ۔امامیہ جامع مسجد سے امپھری شہید چہلم علی محمد کے مزار اختتام پزیر ہوا ، چہلم کے جلوس کے اختتام پر مرکزی انجمن امامیہ کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی ۔ چہلم کے مجالس۔، جلوس اور۔عزارداروں کیلئے حفاظتی انتظامات کی غرض سے ضلعی انتظامیہ پولیس کے ہمراہ چوکس رہی ، ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) عادل علی مجسٹریٹس کےہمراہ جلوس چہلم کی حفاظتی انتظامات کا مانیٹرنگ کرتے رہے ۔ مرکزی انجمن امامیہ کے جانب سے ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر۔،اسسٹنٹ کمشنر اور قانون۔نافذ کرنے والے۔اداروں کا۔بہترین حفاظتی انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ واضح رہے صوبائی حکومت کے احکامات پر۔چیف سیکریٹری کے خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں چہلم۔حضرت امام حسین ؑ کے سلسلے میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ۔ جسکی وجہ سے صوبہ بھر میں بالخصوص چہلم حضرت امام حسین گلگت میں پرامن طور پر اختتام پزیر ہوا۔
