پمز کالونی میں معرکہ حق جشن آزادی کی پروقار تقریب منعقد

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) پمز کالونی میں معرکہ حق جشن آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ملک زاہد نے کہا آزادی ہمارے بزرگوں کی لاکھوں جانی قربانیوں کا نتیجہ ہے نئی نسل نوجوانوں کو آزادی کی قدر سکھانا لازمی فرض ہے ۔ سینئیر نائب صدر و ایڈوائزر وزیر صحت شہزاد آصف نے کہا کہ ہمیں وطن کی ترقی کے لئے عملی کردار ادا کرنا ہوگا اور اتحاد و یک جہتی ہی ہماری اصل طاقت ہیں
نائب صدر و سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 47 سید ندیم منصور کہا کہ دیانتداری سے فرائص کی ادائیگی اور شہداء کو مشن کو زندہ رکھنا ہی حب الوطنی کی اصل پہچان ہے ملک زیشان اعوان اس تقریب کو بزرگوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت اور حب الوطنی کا پیغام قرار دیاپمز ریٹائرڈ ملازمین کی ویلفئیر ایسوسی ایشن کے پریس سیکریٹری تنویر نوشاہی اور راجہ عبد الستار نے اسٹیک سیکرٹری کے فرائض ادا کرتے ہوئے نوجوانوں میں بھرپور جوش و ولولہ پیدا کیا فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین چوہدری انس نے خصوصی شرکت کی تقریب سے محمد ارشد خان صدر فیڈرل پیرامیڈکل اسٹاف۔ چوہدری وسیم ارشاد گجر جنرل سیکرٹری نان گزیٹڈ اسٹاف ایسوسی ایشن پمز نے بھی خطاب کیا اور اختتام میں شریک بچوں سؤال وجواب کا مرحلہ بھی ہوا جس میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں