وزیرآباد کی بیٹی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،

Spread the love

وزیرآباد: وزیرآباد کی بیٹی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، آئن سٹائن کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، برطانیہ میں زیر تعلیم ماہ نور چیمہ نے اے لیول کے امتحان میں 4 نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں اس سے قبل او لیول میں بھی 2 ورلڈ ریکارڈ بنا چکی ہیں۔سابق ممبر قومی اسمبلی جسٹس ریٹائرڈ افتخار احمد چیمہ، سابق ڈی جی ہیلتھ و سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ،سابق آئی جی موٹر وے انٹرنیشنل کالم نویس ذوالفقار احمد چیمہ کی پوتی، بیرسٹر عثمان احمد چیمہ کی بیٹی ماہ نور چیمہ، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب /ایڈیشنل آئی جی (CCD) پنجاب سہیل ظفر چٹھہ،سیکرٹری لاء کسٹم عمربن ظفر چٹھہ کی بھانجی نے ورلڈ ریکارڈ دوبارہ بنا دیا۔ 14 اگست کو یوم پاکستان کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں ”A Levels” اے لیولز کا رزلٹ آیا۔ جس میں پاکستان کی بیٹی ماہ نور چیمہ نے 4 نئے ورلڈ ریکارڈ قائم کئے۔ اس سے پہلے وہ اپنے جی سی ایس ای یا او لیولز میں بھی 2 ورلڈ ریکارڈ بنا چکی ہے۔ اللہ تعالی کے خاض فضل و کرم سے اس نے اپنے جی سی ایس ای یا او لیولز اور اے لیول، دونوں امتحانات میں کل ”6” ورلڈ ریکارڈ بنا کر تعلیمی دنیا میں اک نئی تاریخ رقم کر دی ہے سابق ممبر قومی اسمبلی جسٹس ریٹائرڈ افتخار احمد چیمہ نے پوتی کے تعلیمی میدان میں ریکارڈ کو عطیہ خداوندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہ نور نے خاندان کیساتھ ساتھ پوری دنیا میں پاکستان کا نام بھی روشن کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں