وزیرآباد:
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کا ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور گجرات،
سیالکوٹ، منڈی بہائوالدین، حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنرز کے ہمراہ خانکی بیراج دریائے چناب کا دورہ اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد عبدالقدیر زرکون بھی موجود تھے۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کو دریائے چناب میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال پر ایکسیئن خانکی بیراج محمد عدیل انجم نے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ صورتحال اس وقت نارمل ہے تاہم ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر تیار ہے۔ دورہ کے موقع پر انہوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے درکار وسائل اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مون سون بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مزید متحرک رہ کر کام کرنے کے احکامات جاری کئے۔کمشنر کو بتایا گیا کہ آج دریائے چناب میں پقنی کا بہاؤ 80 ہزار کیوسک چل رہا ہے جبکہ ہیڈمرالہ ،ہیڈ خانکی اور قادرآباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ بھی بالکل نارمل ہے اس موقع پر کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ پوری ڈویژن میں تمام محکمہ جات جن میں ریسکیو 1122، محکمہ صحت ، محکمہ انہار ودیگر محکمے متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ ہیں جبکہ اس وقت دریا میں پانی کا بہاؤ نارمل یے۔
