این اے 66 الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل کیے گئے ایم این اے محمد احمد چٹھہ کی اپیل پر حکم امتناعی کے لیے فیصلہ 21 اگست کو سنایا جائے گا

Spread the love

وزیرآباد : این اے 66 الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل کیے گئے ایم این اے محمد احمد چٹھہ کی اپیل پر حکم امتناعی کے لیے فیصلہ 21 اگست کو سنایا جائے گا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکور حلقہ میں الیکشن کی بابت ہائیکورٹ کا فیصلہ گذشتہ روز سنایا جانا تھا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سابق ایم این اے کی قانونی ٹیم نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سلسلہ میں معزز عدالت کے سامنے دلائل و شواہد رکھے گئے ہیں معزز عدالت نے اس سلسلہ میں 21 تاریخ کو دوبارہ بلایا ہے امید رکھتے ہیں کہ فیصلہ میں الیکشن کے حوالہ سے ہماری اپیل پر نوٹس لیا جائے گا معطل ہونے والے ایم این اے محمد احمد چٹھہ کی جانب سے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد رانا خلیل احمد خاں ایڈووکیٹ اور حامد نواز چیمہ ایڈووکیٹ نے معزز عدالت میں دلائل پیش کیے قانونی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ اپنے اندر کئی ایک قانونی پیچیدگیاں رکھتا ہے جس پر ہائیکورٹ میں اپیل کر دی گئی ہے لیکن اس سے قبل ہی الیکشن کمیشن نے محمد احمد چٹھہ کی رکنیت قومی اسمبلی خارج کر دی جو کہ آئینی و قانونی طور پر درست نہیں اس سلسلہ میں وکلاء ٹیم نے شواہد و دلائل معزز عدالت کو جمع کروا دیئے جس پر فیصلہ 21اگست کو آنے کی امید ہے ۔یاد رہے الیکشن کمیشن کی جانب سے محمد احمد چٹھہ کو نا اہل کیے جانے کے بعد این اے 66 میں الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے اور 18 ستمبر کو پولنگ ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں