ڈومیلی کے علاقے کے تمام گورنمنٹ ہائی سکولوں میں جماعت نہم کے مایوس کن رزلٹ

Spread the love

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) ڈومیلی کے علاقے کے تمام گورنمنٹ ہائی سکولوں میں جماعت نہم کے مایوس کن رزلٹ،والدین پریشان،حکومت کی حکمت عملی ہے یا طالبعلموں کی نااہلی جس سے رزلٹ انتہاٸی خراب رہا۔لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں بھی اس بار ناکام۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بواٸز ہاٸی سکول دیال 54طالبعلم پاس جبکہ 24فیل ہوۓ۔گورنمنٹ گرلزہاٸی سکول بڑاگواہ میں 98بچیوں میں سے20بچیاں فیل ہوٸی۔گورنمنٹ گرلزہاٸیرسکینڈری سکول ڈومیلی 128بچیاں فیل جبکہ صرف26پاس ہوٸی،روہتاس انٹرنیشنل سکول جھنگ چک کا سوفیصد رزلٹ تمام بچیاں کامیاب۔گورنمنٹ بواٸز ہاٸی سکول بڑاگواہ 38بچے فیل جبکہ 32 پاس ہوۓ،گورنمنٹ بوائز ہاٸی سکول اڈرانہ12فیل جبکہ 4 پاس ہوۓ۔گورنمنٹ ہاٸیر سکینڈری سکول ڈومیلی 120بچے فیل جبکہ 43بچے پاس ہوۓ۔گورنمنٹ بواٸز ہاٸی سکول نگیال میں 29بچے فیل جبکہ 6پاس ہوۓ۔گورنمنٹ ہاٸی سکول ججیال میں 39طالب علم فیل جبکہ 46پاس ہوۓ۔گورنمنٹ ہاٸی سکول گتر میں 20طالبعلم فیل جبکہ تین پاس ہوٸی،گورنمنٹ ہاٸی سکول ککرالہ میں 21 فیل جبکہ 2 پاس ہوٸے۔گورنمنٹ گرلزہاٸی سکول نگیال میں 43بچیوں میں سے9 فیل ہوٸی۔گورنمنٹ گرلز ہاٸی سکول گوڑہااتم سنگھ میں 43بچیوں میں سے18پاس ہوٸی،گورنمنٹ گرلزہاٸی سکول ککرالہ 21بچیوں میں 6فیل ہوٸی،گورنمنٹ گرلزہاٸی سکول رسولپور میں 34بچیوں میں 11پاس ہوٸی،گورنمنٹ گرلزایلیمنٹری سکول پدھری میں 20بچیوں میں سے صرف دو فیل ہوٸی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں