پنڈدادن خان اسٹیڈیم جنگل کا منظر پیش کرنے لگا

Spread the love

پنڈدادن خان( ملک ظہیر اعوان)
پنڈدادن خان اسٹیڈیم جنگل کا منظر پیش کرنے لگا لمبی جھاڑیوں سے کھلاڑیوں اور عوام کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں
خدا نخواستہ کوئی زہریلا جانور کاٹ سکتا ہے بار بار پنڈدادن خان شہر کے واحد اسٹیڈیم کی زبوں حالی کی خبریں لگنے کے باوجود مقامی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام ٹس سے مس نہ ہوئے۔ کھیل کے میدان کی حالت جنگل کا منظر پیش کر رہی تھی، جہاں لمبی لمبی جھاڑیاں اگ چکی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں خدا نخواستہ اگر کسی کھلاڑی یا شہری کو زہریلا جانور کاٹ لے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم میں تین مستقل ملازمین تعینات ہیں مگر ان کا کہنا ہے کہ نہ تو ہمیں فنڈز دیے جاتے ہیں اور نہ ہی تنخواہیں ملتی ہیں، جس کی وجہ سے صفائی اور دیکھ بھال ممکن نہیں۔
ایسی مایوس کن صورتحال میں مارننگ الیون ٹیم نے اپنی مدد آپ کے تحت گراؤنڈ کی صفائی شروع کر دی۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ان نوجوانوں کے اس قدم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگر انتظامیہ اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرتی تو عوام کے ایسے اقدامات ہی شہر کے لیے امید کی کرن ہیں۔
عوام اور کھلاڑیوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر نوٹس لے کر اسٹیڈیم کی حالت بہتر بنائیں اور عوام کو محفوظ اور معیاری کھیل کا ماحول فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں