دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں بھکاریوں کی بھر مار بازاروں میں بھکاریوں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا بھیک نہ دینے پر راہ جاتے لوگوں سے زبردستی کرنے لگے شہریوں نے ڈی پی او جہلم سمیت اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومتی پابندی کے باوجود دینہ میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے بھکاریوں نے ڈیرے جما لیے ہیں صبح ہوتے ہی مختلف ٹولیوں کی شکل میں شہر کے گلی، محلوں اور بازاروں میں داخل ہو جاتے ہیں اور شہریوں سے زبردستی بھیک وصول کرتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ بازار میں داخل ہوتے ہی ڈھیروں بھکاری مرد، عورتیں اور بچے پریشان کرتے ہیں بھیک نہ دینے پر بددعائیں دینا شروع کر دیتے ہیں دینہ کی عوام نے نئے آنے والے ڈی پی او جہلم احمد محی الدین سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بھکاریوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
