دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈومیلی کے نواحی علاقہ گوڑھا اتم سنگھ میں مکان کی چھت گر گئی،جس کے نتیجہ میں تین سالہ بچی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاق گوڑھا اتم سنگھ میں مکان کی چھت گر گئی چھت گرنے سے والد ایک بیٹا اور پوتی شدید زخمی ہوگٸےریسکیو ٹیم نے ملبے تلے دونوں بچوں کو نکال لیا۔زخمی والد اور بچوں کو آر ایچ سی ڈومیلی منتقل کر دیا گیا،دونوں بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،زخمیوں میں 50 سالہ کامران ، 12 سالہ عبداللہ شامل ہےبعد ازاں مستری کامران کی پوتی تین سالہ آٸزہ نور ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ دم تھوڑ گٸی،زخمی عبداللہ کو ڈومیلی آر ایچ سے جہلم ڈی ایچ کیو ریفر کردیاگیازراٸع کیمطابق مکان کی پرانی چھت تھی اور بارشوں کاموسم تھاجس کی وجہ سے وہ اچانک گرگٸی،
