القاسم انسٹیٹیوٹ اسلام پورہ جہلم میں تعلیمی سرگرمیاں بحال،اسپیشل بچوں کا اسکول واپسی پر شاندار استقبال

Spread the love

جہلم (بلال رضا) – گرمیوں کی تعطیلات کے بعد القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان، اسلام پورہ جہلم میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اسکول میں خصوصی بچوں کی واپسی پر ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور اسکول کونسل کے اراکین نے بچوں کا والہانہ استقبال کیا۔

اسپیشل بچوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ انہیں خوش آمدیدی گلدستے اور چاکلیٹس بھی تحفے میں دی گئیں۔ اسکول کے عملے اور کونسل ممبران نے بچوں سے بھرپور محبت و شفقت کا اظہار کیا، جس سے بچوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔

القاسم انسٹیٹیوٹ اسپیشل بچگان میں نہ صرف بچوں کی تعلیم و تربیت کا آغاز ہو چکا ہے بلکہ نئے داخلے بھی جاری ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ادارہ بچوں کو مفت تعلیم فراہم کر رہا ہے تاکہ خصوصی بچے معاشرے میں باوقار مقام حاصل کر سکیں۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کا مشن خصوصی بچوں کو معیاری تعلیم، تربیت اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ زندگی کے مختلف شعبوں میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں