دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ جی ٹی روڈ مسہ کسوال کے مقام پر موٹر سائیکل اور فور چیونر گاڑی میں تصادم ہو گیا،حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گیے ہیں ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ دونوں ڈیڈ باڈیز کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا جاں بحق ہونے والے افراد کا نام فیضان ولد محمد اشفاق،طیب ولد ساجد محمود ہے۔ جبکہ دونوں افراد کا تعلق گوجر خان سے ہے۔
