اولڈھم کونسل کے زیر اہتمام میلاد النبی کی تقریب کا انعقاد

Spread the love

لندن عارف چودھری

جے آر کلینس بلڈنگ کلچرل کوارٹر اولڈہم میں اولڈہم کونسل کے نمائندگان اور کونسلر عروج شاہ اور انکی ٹیم کی طرف سے میلاد النبی کی خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا جس کی صدارت اولڈھم کونسل آف مساجد کے بانی و چیئرمین
اور عظیم عالم دین مولانا قاری سید عبدالشکور قادری نے کی ۔ میئر آف اولڈہم کونسلر ایڈی مورلس خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہوئے
تلاوت و نعت کے بعد قاری محمد راسب نے کہا کہ 24 سال سے مسلسل اولڈہم کونسل آف مساجد(OMC) کے چیئرمین کی ذمہ داری قاری سید عبدالشکور قادری صاحب احسن انداز میں ادا کررہے ہیں اولڈہم کے تمام علمائے کرام اور مساجد کمیٹیوں کے اراکین اور شرکاء کے لئے بہت اعزازکی بات ہے کہ ہم قاری سید عبدالشکور قادری کی صدارت و قیادت میں میلاد النبی کی عظیم الشان تقریب میں شریک ہیں ۔ تلاوت و نعت کے ساتھ ساتھ میئر آف اولڈہم اور کونسلر عروج شاہ نے بھی چئرمین اولڈہم کونسل آف مساجد اور پوری مسلم کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اپنے صدارتی خطاب میں قاری سید عبدالشکور قادری نے
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عظمت و شان پر خوبصورت خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نبی پاک الله تعالٰی کی رحمت ہیں جو ساری کائنات کے لئے تشریف لائے اور نبی کریم کی ولادت مبارکہ کی خوشی منانا بڑی سعادت کی بات ہے انھوں نے کونسلر عروج شاہ اور اولڈھم کونسل کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم الحمدللہ 24 سال سے مسلسل اولڈہم کونسل آف مساجد کے پلیٹ فارم سے مسلم کمیونٹی کیلئے اعلی خدمات پیش کررہے ہیں
میلاد کی اس تقریب میں مولانا عطاءاللہ شاہ ، مولانا عتیق حسین،
قاری محمد ضیاء چشتی، قاری فاروق نورانی ، قاری محمد راسب
حاجی محمد ارشد، قاری شبیر خان
حاجی محمد اسلم ،چوہدری اقبال ،
راجہ آفتاب شریف، راجہ عمر شریف، حاجی شکیل احمد، حافظ محمد رضا ،
حافظ نوید ،کونسلر نوید چوہان
کونسلر ندیم اقبال ، حاجی وسیم اقبال اور دیگر نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں