دینہ(سہیل انجم قریشی سے) ڈومیلی بڑاگواہ میں بھی 12 ربیع الاول جشن۔عیدمیلادالنبیﷺکو عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبہ کیساتھ منایاگیا،کیک بھی کاٹاگیااور ٹریکٹروں پر ریلی بھی نکالی گٸی،جلوس میں بڑی تعداد میں شرکت،جلوس کی قیادت علامہ۔مولاناتمریز چشتی نے کی،سیکیورٹی کے سخت انتظامات۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرکی طرح تحصیل سوہاوہ میں بھی جشن عیدمیلادلنبیﷺکو عقیدت و احترام اور جوش و جذبہ کیساتھ منایاگیا،دارالعلوم محمدیہ غوثیہ جمال الکرم سےمرکزی جلوس برآمد ہواجو روایتی راستوں سے ہوتاہواجامع مسجد بڑاگواہ میں اختتام پذیر ہوا،وہاں محفل کااہتمام کیاگیا،جگہ جگہ جلوس کا شاندار استقبال کیاگیااور لنگر بھی کاتقسیم کیاگیا،جلوس کی قیادت علامہ مولانا تمریز چشتی نے کی،بڑاگواہ میں ٹریکٹروں کی ریلی کا انعقاد بھی کیاگیاریلی میں ٹریکٹروں کو جھنڈوں سے سجاچمکا کرلایاگیا،گھروں،محلوں اور گلیوں کو خوبصورتی کیساتھ سجاوٹ کرنیوالی فیملیوں میں میلاد کمیٹی نے انعامات بھی تقسیم کٸے،سیکورٹی کےسخت انتظامات کٸے گٸے تھے،تھانہ ڈومیلی پولیس کا چاق و چوبنددستہ جلوس کیساتھ ڈیوٹی سرانجام دیتارہا۔انکے علاوہ سوہاوہ،ڈومیلی،پدھری،نکہ چوہدریاں،اڈرانہ،کھنور،بنگیال میں بھی جلوس اور محفل کا اہتمام کیاگیا،علاقہ بھرسے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
