
دینہ(سہیل انجم قریشی سے) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺ اور یوم دفاع کی تقریبات کا انعقاد،
ریجنل آفیسر محمد عرفان بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں معززین علاقہ اور مصالحتی کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی،کیک بھی کاٹااور پرچم کشاٸی بھی کی گٸی۔تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس کی جانب سے ریجنل آفیسر محمد عرفان بٹ کی زیرہدایات جشن عید میلادالنبی اور یوم دفاع کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ریجن ہاۓ کی تمام پوسٹوں پر قرآن خوانی نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا اور پرچم سلامی دی گئی پٹرولنگ پوسٹ 22 میل پر میلاد شریف اور یوم دفاع کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ریجنل آفیسر محمد عرفان بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں معززین علاقہ اور مصالحتی کمیٹی کے ممبران کو مدعو کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا نعت خوانی اور درود پاک کی محفل سجائی گئی ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کی گئی۔ اور یوم دفاع کے حوالے سے پرچم کشائی اور پرچم سلامی دی گئی اس موقع پر ریجنل آفیسر نے سیرت النبی اور یوم دفاع پر گفتگو کی اور معزز مہمانوں اور پوسٹ سٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا اور خوشگوار لمحات گزارے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مہمانوں نے تقریب اور انتظامات کو خوب سراہا اور پولیس عوام ربط کیلیے ایک خوش آئند اقدام قرار دیا۔
