
دینہ(سہیل انجم قڑیشی سے) آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا تھانہ دینہ کا وزٹ،دوران وزٹ آر پی او راولپنڈی کا تھانہ کی بلڈنگ،SIPs پروٹوکول اور فرنٹ ڈیسک تھانہ کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا تھانہ دینہ کا وزٹ،دوران وزٹ آر پی او راولپنڈی کا تھانہ کی بلڈنگ،SIPs پروٹوکول اور فرنٹ ڈیسک تھانہ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے،شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے،تھانہ جات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
