دینہ (سہیل انجم قریشی سے) اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے محکمہ فوڈ کے انسپکٹر کے ہمراہ فلور ملز اور ہوٹلوں کا اچانک معائنہ کیا۔ فلور ملز میں گندم کے ذخائر اور آٹے کے نرخ چیک کیے گئے جبکہ ہوٹلوں میں صفائی کے انتظامات، روٹی کا وزن اور ریٹ کی جانچ پڑتال کی گئی۔ معائنے کے دوران بعض ہوٹلوں میں ناقص صفائی اور مقررہ وزن سے کم روٹی فراہم کرنے پر مالکان کو جرمانے عائد کیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوامی مفاد میں قیمتوں پر کنٹرول اور معیار کی بہتری کے لیے ایسے معائنے جاری رہیں گے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں اور ریٹ لسٹ سے زائد نرخ وصول کرنے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا۔
