وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ون ونڈو سہولت ڈیسک شکایات کی ترسیل اور حل اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مددگار ثابت ہوں گے۔ بیرسٹر امجد ملک وائس چیئرمین او پی سی پنجاب
لندن عارف چودھری
او پی ایف اور اوورسیز کمیشن لوگوں کی داد رسی ممکن بنائیں گے خصوصی عدالتیں سرخ فیتے کا خاتمہ کرنے اور تاریخ اور اسٹے آرڈر کلچر کا خاتمہ کریں گی اور کمپیوٹرائزڈ لینڈ رجسٹریشن ریکارڈ اور ملک سے باہر بیٹھ کر عدالت میں پٹیشن اور حاضری لوگوں کے گھر تک سروس لیکر جائیگی۔ جونہی اوورسیز پنجاب کمیشن ، ضلعی اوورسیز کمیٹیاں اور ایڈوائزری کونسل تشکیل نو سے گزرتی ہیں اورسیز اپنے آپ کو پاکستان میں ایک نئی جہت کیساتھ ویلکم اور انکے متعلق فیصلوں میں شامل محسوس کریں گے، پارلیمان میں نمائندگی حتمی فیصلہ ہوگا۔ وفاقی اور صوبائی سظح پر اوورسیز روڑ شوز سے لوگوں کی آراء فیصلہ سازی میں شامل کریں گے۔ انشااللہ
