
دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ بڑل منی ڈیم میں اچانک شگاف پڑ گیا سمال ڈیمز کے ایکسین کی بروقت نشاندہی پر شگاف کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی ایکشن لیا گیا شگاف کی گہرائ کا کوئ اندازہ نہیں تھا جوکہ بہت بڑے نقصان کا خدشہ تھا جسکی وجہ سے فوری قریبی آبادی کو احتیاطی تدابیر کے طور پر 24 گھنٹوں کے لیے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا شگاف کو پر کر دیا گیا ہے امید ہے کہ اب کوئی خطرہ نہ ہوگا بروقت کارروائی سے ممکنہ بڑا نقصان ٹل گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس، اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد اور اے ڈی سی آر سنیہ صافی موقع پر موجود رہیں اور شگاف کی گہرائی کا جائزہ لیا۔
