دینہ(سہیل انجم قریشی سے) اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے جی ٹی روڈ پر ہوٹلز اور سبزی منڈی کا وزٹ کیا ریٹ لسٹ چیک کی اور اسکے مطابق سبزیاں فروخت کرنے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے جی ٹی روڈ پر ہوٹلز، تندور اور سبزی منڈی کا وزٹ کیا سبزیوں اور روٹی کا ریٹ چیک کیا صفائی ستھرائی چیک کی ناقص صفائی پر جرمانے کیے معیار اور صفائی بہتر کرنے کی ہدایت کی سبزی منڈی میں خریداروں سے سبزی کا ریٹ معلوم کیا جن دکانداروں نے سبزی مہنگے داموں فروخت کی تھی ان دکانداروں سے خریداروں کو پیسے واپس بھی کروائے گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا کہنا تھا کہ ریٹ لسٹ سے زائد نرخ وصول کرنے والے دکاندار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ہوٹلوں اور تندوروں پر روٹی ریٹ لسٹ اور وزن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا صفائی نصف ایمان ہے کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
