
نیلسن عارف چودھری
جلوس میں مفتی خالد محمود محمد عامر پیر ہاشم الدین گیلانی حافظ اخلاق مبارک جبکہ سیاسی اور سماجی شخصیات میں کونسلر میاں اظہر اسجد محمود حاجی حنیف حاجی عارف میاں اکرم راجہ زاہد اقبال میاں نعیم راجہ عباس چوہری بشیر حاجی نظیر شامل تھے جبکہ جلوس کے رستوں میں لوگوں نے کھانے پینے کافی سبیل اللہ انتظام کیا ہوا تھا جلوس کا احتتام غوثیہ مسجد میں ہوا جہاں اخر میں شاہ صاحب نے دعا کرائی اور بعد نماز ظہر وسیع پیمانے پر جلوس کے شرکاء کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا گیا
تھا علماء کرام کا کہنا تھا کہ آج سے پندرہ سو برس پہلے آقائے کائنات دنیا میں اسوقت تشریف لائے جس وقت دنیا میں جاہلیت کا اندھیرا چھایا ھوا تھا – اس وقت انہوں نے امن و محبت بھائ چارے کا پیغام دیا – انکا مزید کہنا تھا کہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کا مقصد اجتماعیت اور دنیا کو امن و محبت کا پیغام دینے کا مظہر ہے ہمیں نوجوان نسل اور خود سیرت النبی صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنا چاہئے اور عالم اقوام کو واضع پیغام دینا چاہئے کہ دنیا امن کا گہوارا صرف آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے احکامات و راستے پر چلنے سے ھی مل سکتا ھے
