

جہلم (بلال رضا) سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن محترمہ نازیہ شہزادی نے القاسم انسٹیٹیوٹ اسپیشل بچگان اسلام پورہ جہلم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسپیشل بچوں نے میڈم کو گلدستہ پیش کر کے خوش آمدید کہا۔ پرنسپل، اساتذہ اور کونسل ممبران بھی موجود تھے۔
محترمہ نازیہ شہزادی نے بچوں میں چاکلیٹس تقسیم کیں، کلاس رومز کا معائنہ کیا اور بچوں کے ہاتھ سے تیار کردہ فن پاروں کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔ انہوں نے اسٹاف کی کارکردگی پر بھی اظہارِ اطمینان کیا۔ بعد ازاں کچن کا جائزہ لیا اور فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار کو سراہا۔
اس موقع پر انہوں نے میڈم ساجدہ احمد کو انگلینڈ میں ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ محترمہ نازیہ شہزادی نے القاسم انسٹیٹیوٹ کو ضلع جہلم میں اسپیشل بچوں کے لیے سب سے بہترین ادارہ قرار دیا۔
