
لندن عارف چودھری
۔ مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے رکن امجد علی خان ایڈووکیٹ کے علاؤہ ممتاز سماجی و کمیونٹی شخصیت جاوید اختر ، ڈپٹی مئیر روچڈیل کونسلر فیصل رانا ،کونسلر پروفیسر افتخار احمد ،رقیب کشمیری و دیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔ مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے رکن امجد علی خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت ریاست نے ہمارے جو مطالبات تسلیم کر کے انکا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا لیکن ان پر عمل درآمد نہیں ہوا ہم نے چھ ماہ کا وقت دیا لیکن پھر بھی حکومت ریاست نے اس پر کچھ نہیں کیا ہم نے اب 29 ستمبر کو آزاد کشمیر بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے آزاد کشمیر میں جاری مہم کا ہم حصہ ہیں برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے اندر تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ پچھلی بار بھی طاقت کا استعمال ہوا تھا لیکن اس بار ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔ ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی کے جو مطالبات ہیں انہیں سنجیدگی سے حل کر کے ان پر عمل درآمد کروانا چاہیے برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے اندر انتہائی تشویش پائی جاتی کیونکہ ہمارے دوست احباب رشتہ دار و عزیز و اقارب وہاں رہائش پذیر ہیں اور اگر ان پر تشدد کیا گیا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ کونسلر پروفیسر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ہم کمیٹی کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی نے پچھلے دو سالوں سے عوامی مفادات کے مطالبات تسلیم کروائے ہی۔ لیکن کچھ مطالبات تسلیم ہونے کے باوجود ان پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا ۔ جاوید اختر نے کہا عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے عوام کی آواز ہیں ہم انکے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کرتے ہیں ۔ ڈپٹی مئیر کونسلر فیصل رانا نے کہا کہ عوام کو حق حاصل ہے وہ اپنے حقوق کے لیے پُرامن احتجاج کرے یہی واحد راستہ ہے جس سے آپ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھا سکتے ہیں میرا آزاد کشمیر کی حکومت سے مطالبہ ہے کہ جائز مطالبات کو سنکر ان پر عمل درآمد بھی کرے۔ کونسلر آفتاب حسین نے بھی آزاد کشمیر کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات تسلیم کر کے ان پر عمل درآمد کروائے ۔رقیب کشمیری و دیگر افراد نے بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کمیٹی کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ان پر عمل درآمد کیا جائے ۔
آزاد کشمیر میں عوام کے بنیادی حقوق اور ریاست کے وسائل کو جائز استعمال کرنے بارے مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں
