غزہ پر اسرائیل کی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔فرزند علی وزیر

Spread the love

فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔چیئرمین ہلال احمر خیبرپختونخواہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل یوکے میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں 2 بچے شہید ہوگئے۔غزہ شہر کے مرکز میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ زمینی آپریشن میں اب تک غزہ شہر کی1700 کثیر المنزلہ عمارتیں تباہ کی جا چکی ہيں۔غزہ سٹی سے اب تک ساڑھے 4 لاکھ فلسطینی نقل مکانی کر چکے ہیں اور شہر چھوڑنے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار ہو چکی۔اس کے علاوہ 2 روز قبل اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے 40 فیصد حصے پر قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس موقع فلسطین میں جاری بے گناہ قتل عام کے حوالے سے پر ہلال احمر خیبرپختونخواہ کے چیئرمین فرزند علی وزیر نے اردو گلوبل یوکے برطانیہ میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ پر اسرائیل کی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ صیہونی ریاست فلسطینی مسلمانوں کی قتل عام و نسل کشی بند کریں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں