تنویر نوشاھی، سلیم ممتاز، میڈم سدرہ، عبدالوحید اور دیگر کا خطاب، اسلام اباد نمائندہ خصوصی، کرسچن سٹڈی ویلفیئر سینٹر کے زیر اہتمام راولپنڈی میں ایک مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر پرسن میڈم فہمیدہ نے کہا کہ حقیقی معنوں میں امن اسی وقت قائم ہوگا جب تمام انسانوں کو انصاف ملے گا بدقسمتی سے ہمارے پیارے وطن میں امیر کے لیے الگ قانون ہے اور غریب کے لیے الگ قانون ہے اسی وجہ سے عوام میں پریشانی پائی جاتی ہے ہمیں چاہیے کہ ہم مصیبت میں ایک دوسرے کے کام ائیں ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوں اور ہمیشہ امن کی بات پر ہمیں کام کرنا چاہیے ایک دوسرے کے دکھ درد میں اور اس کی مصیبت میں تمام بہن بھائیوں کو بلا تفریق مدد اور خدمت کرنی چاہیے اگر کسی بھی جگہ کوئی جھگڑا وغیرہ برادری یا محلے میں ہو تو ہمارا فرض ہے کہ ان میں صلح کروائے اور انہیں امن کا درس دے تاکہ تمام لوگ اپس میں متحد رہ سکیں کرسچن سٹڈی ویلفیئر سینٹر اس سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے اج کی ورکشاپ میں بہت ساری این جی اوز نے شرکت فرمائی اور امن کے متعلق اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا تقریب سے سحر ویلفیئر کی چیئر پرسن میڈم روبینہ اکبر، ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی و مرکزی چیئرمین ملک تنویر نوشاھی، مشہور سماجی شخصیت ریڈیو پاکستان کے کمپیئر چوہدری سلیم ممتاز، سدرہ خالد،ڈاکٹر زاھد، جہانگیرساغر،جوزف۔مسیح،عرفان ناز،ماہیکل مسیح ،اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا
