سی سی ڈی پولیس سے مڈبھیڑ و مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو پار

Spread the love

وزیرآباد: سی سی ڈی پولیس سے مڈبھیڑ و مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو پار ،نعشیں اسپتال منتقل ،ملزمان کو پولیس پارٹی نے ناکہ پر روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کر دی باہمی فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب وزیرآباد کے علاقہ بھروکے چیمہ کے قریب راجباہ کے کنارے سی سی ڈی پولیس گوجرانوالہ نے ناکہ لگا رکھا تھا کہ گوجرانوالہ کی جانب سے آنے والے دو موٹرسائیکل پر سوار 4 افراد کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی اس دوران باہمی فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ رکنے کے بعد پولیس کو راجباہ کے کنارے دو افراد خون میں لت پت مردہ پائے گئے جن کی شناخت یاسر گجر المعروف کانا گجر سکنہ راہوالی کینٹ اور سمیر طالب سکنہ نوشہرہ روڈ گوجرانوالہ کے نام سے ہوئی ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث تھے دونوں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی نعشیں سول اسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دی گئیں جبکہ فرار ہونے والے دو ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس ٹیموں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں