وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن دینہ کی ٹیم سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں میں علی پور ضلع مظفر گڑھ میں دن رات مصروف عمل

Spread the love


(بلال رضا)وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن دینہ کی ٹیم سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں میں علی پور ضلع مظفر گڑھ میں دن رات مصروف عمل۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی معروف سماجی اور فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کی ایک 15 رکنی ٹیم سلیم انور کسانہ چئیرمین وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن جہلم کی قیادت میں دکھی اور مصیبت زدہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے علی پور ضلع مظفر گڑھ میں ریلیف کی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے
وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن ضلع مظفر گڑھ کےسیلاب سے شدید ترین متاثرہ موضعات علی پور ، لنگر واہ اور لتی ماڑی سیت پور میں میڈیکل کیمپ ،ہوا کھانا ، خشک راشن (چاول ، آٹا، چینی، پتی ، دالیں چنے ) بستر ، رضائیاں اور جانوروں کے لئے سائیلیج مہیا کر رہی ہے وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کے چئیرمین سلیم انور کسانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع جہلم بالخصوص دینہ کی عوام کی طرف سے نیک خواہشات اور جذبات کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے لئے دستر خوان، خشک راشن ، پینے کا صاف پانی اور ادویات گھر گھر پہنچائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں