گلگت ( سٹاف رپورٹر ) ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس رانا قدیر نے محکمہ سیوریج کی شکایت پر عوام کو پابند کردیا ہے کہ وہ منصوبے کے تکمیل سے پہلے سیوریج کا پانی نہ چھوڑیں ، جسکی وجہ سے منصوبے کے تکمیل میں مشکلات پیش آرہی ہیں ، خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز
پروجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم گلگت سٹی کے دفتر سے موصولہ شکایت پر ایگزیکٹو مجسٹریٹ گلگت رانا عبدا لقدیر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکشن 133 ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی عمل میں لائی۔
شکایت میں بتایا گیا تھا کہ جاری سینیٹری و سیوریج پراجیکٹ میں قبل از وقت گندا پانی چھوڑا جا رہا ہے، جس سے پراجیکٹ کے کام میں رکاوٹ اور عوامی صحت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
ایگزیکٹو مجسٹریٹ گلگت نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سات (07) دن کے اندر اندر پراجیکٹ میں چھوڑا گیا پانی نکالیں اور مزید نقاصی کا پانی چھوڑنے سے باز رہیں۔ اور آئندہ کے لیے اس عمل سے گریز کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عوام سے گزارش ہے کہ شہر کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور صاف ماحول کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔
