
، اسلام اباد نمائندہ خصوصی ،اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس پر عمل کر کے ہمیں اپنی زندگیاں اس کے مطابق گزارنی چاہیے اپ اور میں کتنے خوش قسمت ہیں جنہیں نبی کریم رؤف الرحیم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں پیدا کیا گیا ہم اپنے بچوں کی پیدائش اور سالگرہ خوب جوش و جذبے سے مناتے ہیں مگر جن کی وجہ سے دونوں جہان بنائے گئے جن کی وجہ سے ہمیں اس امت میں پیدا کیا گیا ان کا یوم پیدائش منانے پر ہم کیوں شرمائیں ہمیں گج وج کر سرکار کی امد کا دن منانا چاہیے حافظ ملک محمد بلال تنویر کے گھر جشن امد رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے فخر اہل سنت حضرت علامہ مولانا عبدالغفور نجم نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ لوگ خوش قسمت ہیں جو سرور کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا میلاد منا کر اپنے دل کو سکون دیتے ہیں اس پاکیزہ محفل میں سماجی شخصیات ملک تنویر نوشاھی، شیخ حماد طاہر، غلام عباس۔کہوٹ، شیخ شہباز، ملک قاسم مجید، اور دیگر دوستوں کے علاوہ ادارہ معار القران کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ختم قران پاک ہوا اور لنگر شریف کا خصوصی اہتمام کیا گیا
