سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں چوروں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری

Spread the love

وزیرآباد:‌سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں چوروں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ انہی احکامات کے پیش نظرایس پی صدرمرزابلال حسن کی ہدایت پر ڈی ایس پی وزیرآباد عبدالحمید ورک کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ سوہدرہ سب انسپکٹر مختار باجوہ ودیگران نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتیاز عرف تاجوخنجر گینگ کے تین ارکان کوگرفتارکر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے17 لاکھ33 ہزار روپے نقدی، رائفل پمپ ایکشن،2عددخنجر موبائل فون اور2عددپسٹل برآمد۔گرفتار ملزمان میں سرغنہ امتیاز عرف تاجو، سلیمان اورسبحان شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملزم امتیاز نجی بینک میں سکیورٹی گارڈ تھااور ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چوری کی واردات کی تھی۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ اور انکی پولیس کی ٹیموں کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں