بیرون ملک کے لیے دی گئی رقم واپسی کے مطالبہ پر 5بچوں کے باپ کو بے دردی سے دن دیہاڑے شارع عام پر اندھا دھندفائرنگ کر کے قتل دیا گیا

Spread the love

وزیر آباد :‌ بیرون ملک کے لیے دی گئی رقم واپسی کے مطالبہ پر 5بچوں کے باپ کو بے دردی سے دن دیہاڑے شارع عام پر اندھا دھندفائرنگ کر کے قتل دیا گیا، ورثا کے مطابق جاوید اقبال نے بیرون ملک بھجوانے کے لیے امجد ظفر اوجلہ سکنہ اوجلہ کو 25 لاکھ روپے دیے تھے، امجد نے مقتول باو گجر کو نہ توبیرون ملک بھجوایا،اور نہ رقم واپس کی،مقتول نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزمان ٹال مٹول سے کام لینے لگے،اور بعدازاں انکاری ہو گئے، مقتول جاوید اقبال نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر C-270/2025 تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں درج رجسٹر کروا رکھا تھا، مقتول جاوید اقبال آج صبح 7:30 بجے کے قریب فتح گڑھ روڈ نزد بالمقابل بنگلہ آبادی پہنچا تو موٹرسائیکل سواروں نے جاوید اقبال پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،جاوید اقبال کو زخمی حالت میں سول ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا،مگر وہ جانبر نہ ہو سکا،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا،پولیس تھانہ گکھڑ نے مقتول کی ہمشیرہ کبری بی بی زوجہ محمد خالد کی مدعیت میں امجد ظفر سکنہ اوجلہ گکھڑ،طارق محمود میانوالہ بنگلہ،حاجی محمد رفیق قلعہ کالر والہ کے خلاف مقدمہ درج کر دیا،پولیس تھانہ گکھڑ کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں