حمزہ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے شہریوں میں مفت ہیلمٹ ڈی پی او جھلم طارق عزیز سندھو نےتقسیم کیے

Spread the love


(بلال رضا)
حمزہ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے نوجوان اموات کی وجہ پہلے نمبر پر سڑک حادثات ھیں ۔ ان میں بھی اکثریت موٹر سائیکل سواروں کی سر کی چوٹ بنیادی و اکثریتی وجہ ھے ۔ 80 فیصد سے زیادہ سڑک حادثات بائیک سواروں کے ھوتے ھیں ۔ ھیلمٹ نہ صرف آپکو سر کی چوٹ سے بچاتا ھے بلکے ای چالان سے بھی بچائے گا ۔ 2 ھزار کا اچھا ھیلمٹ جان کے تحفظ ‘ اپنے پیاروں کا خیال کرنے کے ساتھ ‘ ھزاروں روپے کے چالانوں سے بہتر ھے ۔ ھماری کوشش ھے کہ شھریوں کے جان و مال کا تحفظ کریں اور قانونی عملداری یقینی بنائیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی شھریوں اور میڈیا نمائندگان سے روڈ سیفٹی آگاھی مہم میں گفتگو اس تقریب میں آگاھی کے لئے مفت ھیلمٹ اور بیک ویو مررز مفت تقسیم کئے گئے ۔
ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض نے کہا کہ ھیلمٹ ھمارے لئے اھم نہیں ھے
بلکے آپکی جان اھم ھے جس کے لئے ٹریفک پولیس کوشاں ھے ۔
صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ نے کہا کہ سوسائٹی کا بنیادی مقصد روڈ سیفٹی ھے جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی (القرآن)
ھیلمٹ خریدہ جا سکتا ہے سر نہیں ۔ بائیں رھیں محفوظ رھیں ۔ ھیلمٹ ھمیشہ اچھی کوالٹی کا مضبوطی سے باندھیں ۔
بعد ازاں روڈ سیفٹی کی اھمیت و آگاھی کے لئے واک بھی کی گئی ۔ آگاھی تقریب میں چیرمین ہیومین رائٹس اور فوکل پرسن ٹریفک پولیس عبدلغفور چوھان بھی موجود تھے اس کے علاوہ میڈیا نمائندگان ‘ ٹریفک و پولیس افسران ‘ شھری و سوسائٹی کے رضاکاران نے بھرپور شرکت کی ۔ ھمارا خواب روڈ سیفٹی میں محفوظ جہلم محفوظ پنجاب محفوظ پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں